
پیرس : آکوس معاہدے پر فرانس پھٹ پڑا، وزیر خارجہ یان ویس لی ڈرین نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور امریکا نے ٹھیکے سے متعلق جھوٹ بولا، ان کے دوغلے پن نے اعتماد توڑا، آبدوز معاہدے پر جھوٹ بولنا، توہین اور اعتماد توڑنا نہیں چلے گا، فرانسیسی وزیرخارجہ نے کہا کہ سفیر بلاکر ظاہر کیا کہ ہم کس قدر ناراض ہیں اور ہمارے درمیان بحران ہے، برطانیہ سے سفیر بلانے کی ضرورت نہیں، ان کی موقع پرستی جانتے ہیں، معاہدے میں برطانیہ تیسرے پہیے کی طرح ہے، یورپی یونین بھی آکوس معاہدے پر ناراض ہوگیا، یورپی یونین کے وزیر خارجہ امور جوزف بورل نے کہا کہ آبدوز معاہدہ ہم سے مشورہ کے بغیر کیا گیا، یورپ پہلے ہی خطے میں 12 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکا ہے، معاہدے سے فرانس کو معاشی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔


































