Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

فرانس کا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

پیرس : فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ سوشل میڈیا ایپ ایکس پر بیان میں میکرون نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے اپنی تاریخی وابستگی کے تحت انہوں نے فیصلہ کیا ہےکہ فرانس فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرے گا۔
انہوں نے غزہ میں تنازع کے خاتمے اور جنگ سے متاثرہ شہریوں کو امداد فراہم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی فوری ترجیح غزہ میں جنگ کا خاتمہ اور شہری آبادی کو بچایا جانا ہے۔ انہوں نے فوری جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور بڑے پیمانے پر انسانی امداد کا مطالبہ کیا۔ میکرون نے حماس کو غیر مسلح کرنے، غزہ کو محفوظ بنانے اور دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی عوام امن چاہتے ہیں اور اسے حاصل کرنے کے لیے اسرائیلیوں، فلسطینیوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular