Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

سلامتی کونسل کے چار مستقل ارکان نے غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کردی

نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پانچ مستقل ارکان میں سے چار ارکان نے غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کردی۔ روس، چین، برطانیہ اور فرانس نے اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کے فیصلے کو مسترد کردیا جبکہ صرف امریکا نے اسرائیلی منصوبے کی حمایت کی۔
روس کے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی نے فیصلے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اور کہاکہ اس سے بین الاقوامی برادری کی اپیلوں کی صریح بے توقیری ظاہر ہوتی ہے۔ چین کے مستقل نمائندے فو کانگ نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اس خطرناک اقدام کو فوراً روک دے۔ غزہ فلسطینی عوام کا ہے یہ فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔
برطانوی نمائندے جیمز کیریوک نے کہا کہ فوجی کارروائیوں کو بڑھانے سے اس تنازعے کو ختم کرنے کے لیے کچھ نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular