
نجف اشرف : اربعین مارچ عروج پر پہنچ گیا، سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے پیدل مارچ میں لاکھوں عراقیوں کے علاوہ ہزاروں غیر ملکی زائرین بھی شریک ہیں، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اس سال غیر ملکی زائرین کو محدود پیمانے پر اربعین مارچ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے، بصرہ، ناصریہ اور سماوہ سمیت مختلف علاقوں سے بھی زائرین کربلا کی جانب پیدل مارچ میں مصروف ہیں، حکومت عراق نے زائرین کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے خاص انتظامات کئے ہیں۔


































