
خرطوم : سوڈان نے تین عشروں تک حکمرانی کرنے والے عمرالبشیر کو ان کے دیگر معاونین کے ہمراہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے کر نے کا فیصلہ کرلیا، سوڈانی وزیر خارجہ مریم المہدی نے کہا کہ سوڈان دارفور تنازعے کے مطلوب دیگر عہدیداروں کے ساتھ عمر البشیر کو بھی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے کرے گا،77 سالہ عمر البشیر بین الاقوامی فوجداری عدالت کو نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے مطلوب ہیں، عدالت نے 2009 میں دارفور میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں عمر البشیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔


































