
مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی عدالت نے امدادی ایجنسی کے غزہ میں سابق سربراہ محمد الحلبی کو حماس کو لاکھوں ڈالر دینے کے الزام میں 12 سال قید کی سزا سنادی۔ وہ گذشتہ چھے سال سے عدالتی کارروائی کے دوران جیل میں قید رہے ہیں۔ ان کی حراست کی مدت بھی قید میں شامل ہوگی۔ محمد الحلبی کو جون 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسی سال اگست میں ان کے خلاف فردِ جرم عائد کی گئی تھی مگر انھوں نے کسی بھی بے ضابطگی میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔عدالت کے فیصلے کے بعد ان کے وکیل نے کہا کہ حلبی اس تمام معاملے میں بے گناہ ہیں۔


































