Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پر امن مظاہرین پر گولیاں چلانا انتہائی افسوسناک ہے، علامہ مقصود ڈومکی

کراچی : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانا انتہائی افسوسناک ہے۔ سندھ پولیس نے صوبائی حکومت کی ایماء پر نہتے مظاہرین کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور ظلم اور بربریت کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقات کے موقع پر کہی۔علامہ مقصود ڈومکی نے سندھ کے صوبائی دارالحکومت پہنچ کر سانحہ کراچی کے شہداء کے گھروں پر حاضری دیکر اظہارِ تعزیت اور زخمیوں کے عیادت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے برادر حسن عباس اور دیگر رہنماء ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی سے خون ناحق کا حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی دعویدار پیپلز پارٹی نے نہتے مظاہرین پر گولیاں چلا کر سیاہ تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر کی توہین کی گئی، جبکہ علماء اور مومنین کو پابند سلاسل کیا گیا۔ اسیر مومنین سنت سید سجاد علیہ السلام ادا کر رہے ہیں۔ نہتے شہریوں پر گولیاں چلانے والے جلد رسوا ہوں گے، اور انہیں اس ظلم اور بربریت کا حساب دینا ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular