
یروشلم: مقبوضہ یروشلم میں شہادت پسندانہ حملے میں تین صیہونی آبادکار ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مزاحمت کار ایک کار میں یروشلم کے بس اسٹیشن پر پہنچے اور وہاں موجود صیہونی آبادکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے ایک آبادکار خاتون موقع پر ہلاک ہوئی جبکہ سولہ افراد زخمی ہوئے جس میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے دونوں حملہ آوروں کو شہید کردیا۔ جو سگے بھائی ہیں ان کی شناخت مراد نمر اور ابراہیم نمر کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے مشرقی یروشلم میں ان کے گھر پر دھاوا بول کر اہل خانہ کو حراست میں لے لیا۔
اس سے پہلے رام اللہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم عمر نوجوان سمیت دو فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوئے۔ صیہونی فورسز نے طبس۔ تلکرم۔ بریکو اور بیت اللحم میں چھاپے مار کر 45 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔


































