
گلگت : گلگت میں نامعلوم دہشت گردوں نے دو علیحدہ واقعات میں مقامی عالم اور ہائی کورٹ کے جج کی گاڑیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ خطیب مرکزی جامع مسجد اہلسنت مولانا قاضی نثار احمد کی گاڑی پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب ان کی گاڑی سینٹرل پولیس آفس کے سامنے سے گزر رہی تھی۔ حملے کے نتیجے میں مولانا قاضی نثار احمد، ان کے دو سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور چاروں معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں سٹی ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔


































