
GAZA CITY, GAZA – FEBRUARY 29: Injured Palestinians receive medical treatment in Al-Shifa Hospital after Israeli forces open fire on Palestinians waiting for humanitarian aid trucks at Al-Rashid Street in Gaza City, Gaza on February 29, 2024. (Photo by Dawoud Abo Alkas/Anadolu via Getty Images)
غزہ : صیہونی فوج نے ایک بار پھر امدادی کیمپ کے قریب بھوکے متاثرین کی لاشیں گرادیں۔ صبح سے جاری حملوں میں شہدا کی تعداد چھیاسٹھ تک جاپہنچی۔
خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں چار اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
ادھر رفح سے تھائی نژاد ایک اور یرغمالی کی لاش مل گئی۔ رفح میں صیہونی فوج نے امریکی واسرائیلی حمایت یافتہ تنظیم کے امدادی کیمپ پر امداد کے متلاشی متاثرین پر گولیاں برسادیں۔ فائرنگ سے آٹھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
صیہونی فوج نے جبالیہ کے مختلف علاقوں سے انخلا کا حکم دے دیا ہے۔غزہ سٹی کے علاقے صابرہ پر وحشیانہ حملے میں خواتین اور بچوں سمیت پندرہ فلسطینی شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔


































