
غزہ : صیہونی فوج نے رفح میں امداد کے متلاشیوں پر فائرنگ کرکے مزید تیرا فلسطینی شہید اور سو سے زائد زخمی کردئے۔
غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن جی ایچ ایف کے رفح میں قائم امدادی مرکز جانیوالے بھوکے متاثرین کو صیہونی فوج نے ایک بار پھر نشانہ بنایا اور امدادی مرکز کے قریب فائرنگ کی گئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں امداد کے متلاشی ستائیس فلسطینی شہید کئے جاچکے ہیں۔
ادھر صیہونی فوج نے عید کے تیسرے دن بھی وحشیانہ حملے جاری رکھے۔ جبالیہ۔ خان یونس سمیت مختلف علاقوں میں ڈرونز حملوں اور گولہ باری سے چوالیس فلسطینی شہید اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔


































