Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

جنوبی لبنان کی سرحد پر بھی شدید لڑائی

بیروت : جنوبی لبنان کی سرحد پر بھی شدید لڑائی چھڑ گئی۔ صیہونی حملے میں تین افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی ختم ہوتے ہی جنوبی لبنان کا محاذ بھی گرم ہوگیا۔ حزب اللہ نے سرحد پر متعدد اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ چوکیوں پر راکٹ داغے اور گولہ باری کی۔ اسرائیل کےسرحدی قصبوں میں دن بھر راکٹوں کے گرنے کے خدشہ سے سائرن گونجتے رہے۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے مناسب ہتھیاروں کے ساتھ جل العلام اور المرج کے دو مقامات پر رامیہ بیرکوں اور اسرائیلی فورسز کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب قابض فوج نے ڈریماس قصبے پر بمباری کی۔ صیہونی حملوں میں تین افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ حزب اللہ کے نمائندے حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ لبنانی سطح پر ہم اسرائیلی چیلنج کا مقابلہ کرنے، چوکنا رہنے اور لبنان کو درپیش کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular