Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

سپاہ پاسداران کی عوامی محبوبیت سے خوفزدہ دشمن اس کی ساکھ خراب کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہاہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اور بسیج کو عوامی محبوبیت حاصل ہے اسی لئے دشمن ان کا امیج خراب کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی افسران نے حسینیہ امام خمینیؒ میں ولی امر مسلمین سے ملاقات کی۔ ولی امر مسلمین نے کہا کہ دشمن کی فعالیت اور پالیسی کا ایک پہلو سپاہ کا امیج خراب کرنا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سپاہ اور بسیج عوام کے درمیان نہایت محبوب ہیں۔ اسی کشش اور محبوبیت نے دشمن کو حواس باختہ کردیا ہے۔ دشمن مختلف پروپیگنڈوں اور افواہوں کے ذریعے ان محبوب اور معروف اداروں کا تشخص بگاڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دشمنوں کے پاس جھوٹی خبروں، افواہوں اور ہر قسم کی چالوں کے سوا سپاہ پاسداران انقلاب کی ساکھ کو خراب کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ ولی امر مسلمین نے ایلیٹ فورس کو دنیا کی سب سے بڑی انسداد دہشت گردی تنظیم کے طور پر سراہا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ یہ ایک اچھی طرح سے لیس فوجی تنظیم ہے, یہ ایک موثر اور خود مختار ادارہ ہے جو ایسے کاموں کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جو دنیا کی بہت سی بڑی فوجیں انجام نہیں دے سکتیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular