Tue Oct 20, 2026

البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین

روزانہ کی خبریں

عراقی پارلیمنٹ کی تحلیل کا خدشہ، اجلاس بلانے کے مطالبات شدت اختیار کرگئے

بغداد: عراق میں پارلیمنٹ کی تحلیل کے خدشہ کے پیش نظر بعض سیاسی دھڑوں کی جانب سے پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کے مطالبات شدت اختیار کرگئے ہیں۔سابق وزیراعظم نوری المالکی کی زیرقیادت دولت قانون کے سینیئر رہنما زھیر الجبلی نے کہا ہے کہ عالمی برادری غیر قانونی طریقے سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے حق میں نہیں ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کسی مناسب اور محفوظ مقام پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانا چاہتے ہیں ۔پارلیمنٹ کے رکن رفیق الصالحی نے بھی کہا ہے کہ پارلیمانی دھڑے جلد ہی اجلاس بلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم اس اقدام سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ایسا کرنے کے لیے لازمی سیاسی حمایت پہلے سے موجود ہے۔ پارلیمنٹ عنقریب دوبارہ کام شروع کرے گی 180 ارکان کی درخواست کے بعد بورڈ آف گورنرز کے پاس پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular