Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

نوزائیدہ بچوں کو منتقل نہ کرنے سے بڑے جانی نقصان کا خدشہ

غزہ : بچوں کی فلاح کے لئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہےکہ اگر قبل از وقت پیدا ہونیوالے بچوں کو غزہ سے نہ نکالا گیا تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا ہے۔
یونیسیف نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ غزہ سٹی کے اسپتالوں میں محصور بیمار اور نوزائیدہ بچوں کے فوری انخلا کی ضرورت ہے۔ یونیسف نے اس بات پر زور دیا کہ نوزائیدہ بچوں کے یونٹس جنگ زدہ علاقوں میں انتہائی حساس ہوتے ہیں، خاص طور پر جب بجلی، آکسیجن اور طبی عملے تک رسائی محدود ہو۔غزہ سٹی کے نوزائیدہ بچوں کے یونٹس سے کم از کم 25 نازک حالت والے اور قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے فوری انخلاء ضروری ہے۔ یونیسف کے ترجمان ریکارڈو پیرس نے کہا ہے کہ غزہ سٹی میں نوزائیدہ بچوں کی تعداد انکیوبیٹروں سے زیادہ ہے اور بعض اوقات ایک ہی انکیوبیٹر میں چار بچے رکھے جا رہے ہیں، جبکہ اسرائیل نے مزید انکیوبیٹروں کی درآمد کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular