
تل ابیب: یمنی فوج کی جانب سے اسرائیل جانے والی کشتیوں کو آبنائے باب المندب میں نشانہ بنائے جانے کے بعد اسرائیل کی سمندری سرگرمیاں محدود ہوگئی ہیں۔ بحیرہ روم سے آنے والی کشتیوں کا سلسلہ رک جانے کے بعد صیہونی بندرگاہ ایلات مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ ایلات بندرگاہ اسرائیل کی اہم ترین بندرگاہ اور سمندری تجارت کا اڈا ہے۔ حالیہ دنوں میں یمنی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں اس بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والی کشتیوں کی سیکیورٹی خطرے میں پڑ گئی ہے۔


































