Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک اور قریبی ساتھی فرخ حبیب ساتھ چھوڑ گئے

لاہور: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک اور قریبی ساتھی فرخ حبیب ساتھ چھوڑ گئے۔ کئی روز سے لاپتہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب استحکام پاکستان پارٹی کے دفتر میں منظرعام پر آگئے، پی ٹی آئی چھوڑنے اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
فرخ حبیب نے استحکام پاکستان پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا اور کہا کہ آج میں استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔ پی ٹی آئی کے اہم رہنما فرخ حبیب اچانک منظر عام پر آئے اور پی ٹی آئی کے باغی رہنماؤں کوجمع کرکے بنائی گئی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ذمہ داری تھی کہ وہ نو مئی کے واقعات کے بعد تدبر اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے۔ وہ چاہتے تھے کہ لوگ ان کے لیے باہر لڑیں۔ آپ کے پاس یہ راستہ تھا کہ آپ قانون کا سامنا کرتے۔ فرخ حبیب نےکہاکہ 9 مئی کو جو ہوا، اسے سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ یہ قابل مذمت اور افسوس ناک ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular