Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

توہینِ مذہب پر گرفتار افراد کے اہلِ خانہ کا بلاسفیمی بزنس کا الزام

اسلام آباد: توہینِ مذہب کے الزام میں گرفتار افراد کے اہلِ خانہ نے کہاہے کہ ملک میں بلاسفیمی بزنس چلایا جارہاہے۔ جیل میں افراد کے اہلِ خانہ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ ان کے بچوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے لڑکیوں کی مدد سے یا پھر ملازمت کے بہانے بلوا کر بھاری رقم کا مطالبہ کیا گیا اور مطالبات نہ ماننے پر انہیں توہینِ مذہب کے کیسز میں گرفتار کروا دیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی کارکن اور وکلا ایمان مزاری، عثمان وڑائچ اور رانا عبدالحمید نے دعویٰ کیا کہ بلاسفیمی گروپ اب تک 400 افراد کے خلاف مقدمات درج کروا کے جیلوں میں بھیج چکا ہے جب کہ پانچ افراد کو جیلوں میں تشدد کے ذریعے ہلاک کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاسفیمی بزنس کی تحقیقات کے لیے عدلیہ اور حکومتی شخصیات کو کئی خطوط لکھے ہیں۔ تاکہ جو لوگ اس کام میں ملوث ہیں انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس فیکٹ فوکس نامی ویب سائٹ پر اسپیشل برانچ پنجاب کی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں وکلا کا ایک گروپ چند افراد کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular