
مقبوضہ بیت المقدس: انتہا پسند صیہونی آبادکار جنہیں اسرائیلی فوجیوں کی مکمل پشت پناہی حاصل تھی ایک بار پھر آج صبح مسجد الاقصیٰ کے اندر داخل ہوئے اور اسلامی مقدسات کی توہین کی۔ اس بار انتہا پسند صیہونیوں نے یہودیوں کی عید «عیدالعرش» کا بہانہ بناتے ہوئے مسجد الاقصیٰ پر حملہ کیا۔
فلسطین کی تحریک حماس، جہاد اسلامی اور استقامتی محاذ نے مسجد الاقصیٰ کو لاحق خطرات کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے وحشیانہ حملوں اور جارحانہ اقدامات کے نتائج کی ذمہ داری صیہونی غاصبوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی اور اس کو یہودی رنگ دینے کی صیہونیوں کی کوششوں کو ناکام بنادیں گے ۔
واضح رہے کہ پچھلے برسوں اور بالخصوص حالیہ میہنوں کے دوران مسجد الاقصیٰ پر صیہونیوں کے حملوں میں تیزی آگئی ہے اور صیہونی انتہا پسند اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے اجتماعی طور اور بھیڑ کی شکل میں مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو کر اس پر حملے کرتے ہیں۔ صیہونیوں کے اس طرح کے اقدامات کا مقصد مسلمانوں کے قبلہ اول کو زمان و مکان کے اعتبار سے تقسیم کرنا ہے۔


































