
میلبورن : جنوب مشرقی آسٹریلیا میں غیر معمولی زلزلے نے عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا، میلبرن میں شہریوں میں افرا تفری پھیل گئی، آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میں اس زلزلے کےجھٹکے سینکڑوں کلومیٹر دور تک محسوس کیے گئے،امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت کو پہلے 5.8 پر ریکارڈ کیا اس کے بعد اسے 5.9 بتایا، میلبرن کی چیپل اسٹریٹ کے قریب شاپنگ کے ایک مشہور علاقے میں عمارتوں سے ملبہ گر کر روڈ پر جمع ہو رہا تھا جبکہ بیٹیز برگر نامی ایک ریستوران سے دھات کی شیٹیں لٹک کر نیچے کی طرف آگئیں، لوگ خوفزدہ ہوکر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔


































