Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی کارروائیوں میں توسیع کے نتائج خطرناک ہوں گے، گوتریس

نیویارک: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ سٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں توسیع پر مبنی منصوبے کے نتائج خطرناک ہوں گے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ لاکھوں شہری پہلے ہی تھکے ہوئے اور صدمے کا شکار ہیں وہ ایک بار پھر بھاگنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ جس سے خاندان اور بھی گہرے خطرے میں ڈوب جائیں گے۔ یہ سلسلہ رکنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے غیر ذمے دارانہ حملوں کو دنیا دیکھ رہی ہے اس کی جوابدہی کی جانی چاہئے۔
سربراہ یو این نے مزید کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے مررہے ہیں، یہ ایسے دانستہ فیصلوں کا نتیجہ ہے جو بنیادی انسانیت کی نفی ہے، عام شہریوں کو بھوکا رکھنا کبھی بھی جنگ کا طریقہ نہیں ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ سربراہ نے ایک بار پھر غزہ میں مستقل جنگ بندی، بلا روک ٹوک امداد کی رسائی اور یرغمالیوں کی رہائی کی اپیل کردی۔

مزید پڑھیے

Most Popular