
پشاور: غیر ملکیوں کی بیدخلی مہم کے باعث افغانوں نے جائیدادیں بیچنا شروع کردی ہیں۔ پاکستانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کی واپسی کا عمل تیز ہو گیا ہے اور طورخم بارڈر سے اڑتالیس گھنٹوں میں 54 افغان خاندان واپس چلے گئے۔ افغانوں نے ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے واپسی کیلئے پشاور، خیبر اور دیگر علاقوں میں جائدادیں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔ جبکہ وہ اپنا کاروبار بھی ختم کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کئی شہروں میں الیکٹرانک کا سامان سستا ہوگیا ہے اور مکانوں کے کرائے بھی کم ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہےکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنا ہوگا۔یکم نومبرکے بعد غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔


































