
Iranian Foreign Minister Abbas Araghchi attends a joint news briefing with his Turkmen counterpart Rashid Meredov, in Tehran, Iran, Wednesday, Feb. 12, 2025. (AP Photo/Vahid Salemi)
تہران: ایران نے فرانس جرمنی اور برطانیہ کو خبردار کیاہے کہ اگر انہوں نے پابندیوں کا میکنزم اسنیپ بیک بحال کیا تو جوہری مذاکرات میں ان کا سفارتی کردار ختم ہو جائے گا۔
ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کو انٹرویو میں وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ یورپی ممالک کو اسنیپ بیک کی بحالی کا حق نہیں کیونکہ امریکا کے جوہری معاہدہ توڑنے پر یورپی ممالک بھی اس سے نکل گئے تھے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اسنیپ بیک کےروکنے کے ساتھ ساتھ اس کے نتائج کے لیے بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کی بحالی سے اقتصادی اثرات کم سے کم ہوں گے اور بنیادی اثر نفسیاتی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی اقتصادی پابندیاں موجودہ یکطرفہ امریکی پابندیوں سے کہیں زیادہ محدود ہیں۔


































