
برسلز: یورپی یونین نے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر نظرثانی کااعلان کردیا۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کالاس نے برسلز میں وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ستائیس رکن ممالک میں بیشتر اس اقدام کی حمایت کر رہے ہیں۔ ممالک دیکھ رہے ہیں کہ غزہ میں حالات ناقابل برداشت ہیں اور ہم انسانی مدد کی فراہمی کو کھولنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غزہ میں صورتحال تباہ کن ہے۔ اسرائیل نے جو امداد داخل ہونے کی اجازت دی ہے اس کا خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن یہ سمندر میں ایک قطرے کے برابر ہے۔
ادھر سویڈن نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی وزرا کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے لیے یورپی یونین پر دباؤ ڈالے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ آزادانہ تجارت کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات معطل کر دیے تھے۔


































