
جنیوا : یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کل جنیوا میں ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ جوہری معاملات پر مذاکرات کریں گے۔ جبکہ کل ہی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے رائیٹرز نے جرمن سفارتکار کے حوالے سے بتایا کہ یورپی وزرائے خارجہ سب سے پہلے جنیوا میں جرمنی کے مستقل مشن میں یورپی یونین کی اعلیٰ سفارت کار کاجا کالس سے ملاقات کریں گے۔ جس کے بعد ان کی ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ ملاقات ہوگی۔ امریکا نے بھی مذاکرات پر اتفاق کیا ہے۔ مذاکرات کا مقصد ایران کو راضی کرنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پرامن اور شہری مقاصد کے لیے استعمال ہوگا۔ وزرائے خارجہ کی بات چیت کے بعد ماہرین کی سطح پر ایک منظم بات چیت کی جائے گی۔


































