
میڈرڈ : ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے یورپ پر زور دیا کہ فلسطین سے متعلق واضح موقف اختیار کیا جائے۔ وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے میڈرڈ میں پارلیمان سے خطاب میں کہا کہ اسپین فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے میں کردار نبھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ یورپ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مذمت کرے۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے یا تاریخ ہمیں یاد رکھے گی اس کی وجہ وہ انسانی مصائب ہیں جن سے اہل غزہ گزر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اسپین خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھے گا۔


































