Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

یورپ غزہ میں نسل کشی روکنے کی کوشش نہیں کررہا ہے، اسپین

میڈرڈ : ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اسرائیل پر فلسطین میں نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے کہاہےکہ یورپ اسے روکنے کی بھرپور کوشش نہیں کر رہا ہے۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں پیڈرو سانچیز نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اقدامات کو اکیس ویں صدی کی تاریک ترین اقساط میں سے ایک کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی یورپی یونین کے اساسی اصولوں کو پامال کرتا ہے یا جو بھوک اور جنگ کو ایک جائز ریاست کو ختم کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے یورپی یونین کا پارٹنر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملبے تلے اپنے خاندانوں کو تلاش کرتے یا بھوک سے مرتے بچوں کی خوفناک تصاویر سے نہ صرف ہمیں متاثر اور شرمسار ہونا چاہیے بلکہ انہیں عالمی برادری اور خاص طور پر یورپ کو عملی اقدامات پر مجبور کرنا چاہیے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی پامالی کے واضح اشاروں کے باجود یورپی یونین اسرائیل کیخلاف عملی اقدامات سے گریزاں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular