Mon Oct 26, 2026

فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں کے بعد سینکڑوں مظاہرین گرفتار ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں تھے، آبنائے ہرمز پر ایران کو ویٹو پاور حاصل ہے، اوباما کا اعتراف جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونی ضروری ہے، عراقچی ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا علاقائی سالمیت کے خلاف جارحانہ اقدام کا ناقابل تصور جواب دیں گے، قالیباف ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ

روزانہ کی خبریں

حماس کا خاتمہ ممکن نہیں، نیتن یاہو مستعفی ہو جائیں، سابق صیہونی وزیراعظم

اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود بارک نے نیتن یاہو سے مستفی ہونے کا مطالبہ کر دیا اور کہا حماس کا خاتمہ ممکن نہیں۔ وہ ایک نظریاتی تنظیم ہے۔ اسرائیلی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں ایہود بارک نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا نتین یاہو اگر کسی عام ملک کے وزیراعظم ہوتے تو حماس کے حملوں کے بعد مستعفی ہوجاتے۔ حماس سے متعلق سوال پر ایہود بارک نے کہا کہ مزاحمتی تنظیم کو مٹانا ممکن نہیں ۔حماس ایک نظریاتی گروپ ہے جو فلسطینیوں کے دل و جاں میں بستا ہے۔ غزہ میں اسرائیل عسکری اور سیاسی طور پر کچھ حاصل نہیں کرسکا۔ ایہود بارک کے مطابق اسرائیل حزب اللّٰہ کے ساتھ محاذ کھولنے میں دلچسپی نہیں رکھتا ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اسرائیل کی ایسی حمایت کبھی نہیں کی اس کی بہرحال ایک قیمت ہوگی.

مزید پڑھیے

Most Popular