
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 90 روز میں عام انتخابات کرانے سے انکار کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں عام انتخابات اور نئی مردم شماری کے بعد کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں انتخابی حلقہ بندیوں کا کام چار ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس پر کام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے شیڈول کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نئی حلقہ بندیوں کیلئے صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کرلی جبکہ متعلقہ حکام کو نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نوے روز میں الیکشن نہیں ہوسکتے۔


































