
اسلام آباد: لیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرنے کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ مکمل کرلیا ہے۔ جائزے کے بعد حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو جاری کردی جائے گی جس کے بعد اس ابتدائی فہرست پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سماعت کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی بعد ازاں 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد جنوری 2024ء کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرادیے جائیں گے۔
سیاسی جماعتوں کی جانب سے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن سے ملک میں جلد صاف شفاف عام انتخابات کروانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا تھا۔


































