Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

غزہ پر کسی غیر ملکی انتظام کو قبول نہیں کیا جائے گا، مصر

قاہرہ : مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ غزہ پر حکومت صرف فلسطینی کریں گے۔ کسی بھی غیر ملکی یا عارضی انتظام کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ قطر کے دوحہ فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے بدر عبدالعاطی نے کہا کہ غزہ میں انتظامی امور فلسطینیوں کے خود مختار فیصلے پر مبنی ہوں گے۔ امریکی تجویز کردہ ٹیکنوکریٹ حکومت یا کسی خارجی نگرانی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ مصر کے وزیرخارجہ نے غزہ میں زرد لائن کے اطراف بین الاقوامی امن فوج تعینات کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو اسرائیلی فوجی موجودگی والے علاقوں کو باقی حصوں سے الگ کرتی ہے۔ بدر عبدالعاطی نے انسانی ہمدردی کے بحران پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام سرحدی راستے کھولے جائیں تاکہ لاکھوں فلسطینیوں کو فوری امداد پہنچائی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ رفح کراسنگ فلسطینیوں کی بے دخلی کے لیے استعمال نہیں ہوگی اور اس کا صرف دونوں طرفہ کھلا ہونا یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular