Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

مصر میں مساجد کے اندر عطیات یا خصوصی بکسوں کے ذریعے چندہ جمع کرنے پر پابندی

قاہرہ : مصر حکومت میں مساجد کے اندر عطیات یا خصوصی بکسوں کے ذریعے مالی رقوم جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ وزارت اوقاف کے نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 10 روز کے اندر مساجد سے عطیات اور چندے کے خصوصی بکسوں کو ہٹا دیا جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف تادیبی کارروائی ہو گی۔فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری مساجد پر ہو گا۔ استثناء حاصل کرنے والی مساجد کے ناموں اور ان میں بکسوں کی تعداد سے متعلق فیصلہ چند روز میں سامنے آ جائے گا۔حکام کاموقف ہے کہ کالعدم تنظیمیں عطیات کی رقوم تنظیمی اور دہشت گرد سرگرمیوں پر خرچ کرتی ہیں۔ اخوان المسلمین قانونی نگرانی کے بغیر مساجد کے ذریعے اپنے لیے مالی رقوم جمع کر رہی تھی۔مصری وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد مختار کا کہنا ہے کہ ان کی وزارت بینکوں کے ساتھ مل کر بعض وسائل پر غور کر رہی ہے جن کو عطیات کے واسطے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مقصد عطیات کی رقوم کے حوالے سے اعلیٰ درجے کی شفافیت اور نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular