Mon Oct 19, 2026

آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین

روزانہ کی خبریں

سری لنکا میں معاشی بحران، پرتشدد مظاہرے، سیاستدانوں کے گھر نذر آتش

کولمبو: کئی ماہ سے جاری معاشی بحران سری لنکن کے وزیراعظم کی حکومت لے ڈوبا۔ مظاہرین نے ایک وزیر سمیت متعدد سیاستدانوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ جھڑپوں میں ایک رکن پارلیمنٹ سمیت تین افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
سری لنکا کا معاشی بحران سیاسی بحران میں تبدیل، پرتشدد مظاہرے وزیر اعظم کی کرسی لے ڈوبے، مشتعل عوام نے سیاستدانوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ کئی روز سے جاری مظاہرے اس وقت پرتشدد شکل اختیار کر گئے۔ جب حکومتی رکن پارلیمنٹ نے اپنے حامیوں کے ساتھ مظاہرین پردھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے رکن پارلیمنٹ کو جان سے مار دیا۔
صورتحال کشیدہ ہوئی تو وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ لیکن مظاہرین کا غصہ کم نہ ہوسکا۔ مشتعل ہجوم نے سیاستدانوں کے گھروں کا گھیراؤ کرلیا، ایک سابق وزیر سمیت متعدد سیاستدانوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ مہندا راجا پاکسے کی رہائشگاہ کے باہر بھی ہزاروں کا مجمع اکٹھا ہوگیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم کے بھائی، صدر گوتا بایا راجا پاکسے سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ صورتحال پر قابوپانے کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کر کے فوج کو طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular