
اسلام آباد: پاکستان میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی نے اسرائیلی مصنوعات اور کمپنیوں کے معاشی بائیکاٹ کو ضروری قرار دے دیا۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیے میں راغب نعیمی نے کہا کہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ان مجرمانہ اقدامات کو روکنے میں حسب استطاعت اپنا کردار ادا کرنا لازم ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ اسرائیلی مصنوعات اور کمپنیوں کا معاشی بائیکاٹ کرنا ضروری ہے۔ معاشی بائیکاٹ میں عام شہریوں کی جان و مال اور املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔
مفتی تقی عثمانی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا ہی نہیں اسرائیل کی مدد کرنے والی کمپنیوں کا بھی بائیکاٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اعتدال کا دین ہے، جذبات میں آکر توڑ پھوڑ کرنے کا دین نہیں ہے۔ کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانا شریعت میں حرام ہے۔ احتجاج کریں لیکن پُر امن طریقے سے کریں۔


































