Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ترکی: کیلے کھانا جرم بن گیا، متعدد شامی پناہ گزین گرفتار، کئی ملک بدر

انقرہ : شامی پناہ گزینوں کا کیلے کھانا ترک حکومت کو پسند نہ آیا اور اس نے سوشل میڈیا پر کیلے کھانے کی تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کرنے والوں کو پکڑ پکڑ کر ملک سے نکالنا شروع کردیا۔ مغربی شہر ازمیر میں چھوٹے بچے سمیت 8 شامی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس سے پہلے 7 شامی شہریوں کو مہم کا حصہ بننے کی وجہ سے نکالا گیا تھا۔ترکی میں شامی شہری 17 اکتوبر سے آن لائن مہم کے تحت سوشل میڈیا پر کیلے کھانے کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں۔ یہ مہم استنبول کی ایک سڑک پر شامی خاتون اور کچھ ترک شہریوں کے درمیان جھگڑے کے خلاف احتجاج سے شروع ہوئی۔اس بحث کی ویڈیو ایک ویب سائٹ نے جاری کی ہے۔ جس میں ایک ترک شہری کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ آپ یہاں پر سکون زندگی گزار رہے ہیں۔ ہم تو کیلے بھی نہیں کھا سکتے، جب کہ آپ لوگ کیلے کلو گرام کے حساب سے خرید رہے ہیں۔ ترکی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائیگریشن مینجمنٹ نے کہا کہ تمام اشتعال انگیز پوسٹس کو پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور ان پوسٹوں کو شیئر کرنے والوں کے خلاف ضروری عدالتی اور انتظامی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular