
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کرکے تیرا فلسطینی شہید کردئے۔ چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد ستاون ہوگئی ادھر بھوک کی شدت سے مزید پانچ فلسطینی دم توڑ گئے۔
صیہونی فوج نے غزہ کے مختلف رہائشی مقامات پر زمینی اور فضائی حملے کرکے خواتین اور بچوں سمیت تیرا فلسطینیوں کو شہید کردیا جس میں سات امداد کے منتظر افراد بھی شامل ہیں۔
ادھر غزہ سٹی کے نو علاقوں سے انخلا کا حکم دینے کے بعد آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔ صیہونی فوج نے کئی مقامات پر گولہ باری کی اور تباہ حال مکانات کو نشانہ بنایا۔ آپریشن سے بچنے کیلئے لوگ المواصی کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں۔صیہونی فوج نے مختلف مقامات پر امداد کے منتظر بھوکے پیاسے فلسطینیوں کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب بھوک کی شدت سے دو بچوں سمیت مزید پانچ فلسطینی دم توڑ گئے۔


































