Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ایران نے مذاکرات نہ کئے تو دوبارہ پابندیاں لگادیں گے، ای تھری گروپ کی دھمکی

لندن : برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اقوام متحدہ کو آگاہ کیا ہے کہ اگر مذاکرات کے ذریعے حل اگست کے آخر تک نہ نکلا تو وہ ایران پر دوبارہ تمام عالمی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ای تھری ممالک کے وزرائےخارجہ نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کے نام مشترکہ خط میں واضح کیا ہےکہ اگر ایران 31 اگست تک سفارتی حل پر راضی نہ ہوا یا دی گئی مہلت سے فائدہ نہ اٹھایا تو ٹریگر میکنزم فعال کر دیا جائے گا۔جس کے تحت تمام بین الاقوامی پابندیاں بحال ہو جائیں گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ ایران کے جوہری بحران کے حل کے لیے مکمل طور پر پرامن اور مذاکراتی راستہ اپنانے کے حامی ہیں اور بات چیت جاری رکھیں گے۔
ادھر ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نےکہاہےکہ حالات مناسب ہوں تو ایران امریکا کے ساتھ براہ راست جوہری مذاکرات کر سکتا ہے۔ ایران سے یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر بند کرنے کے امریکی مطالبات مذاق ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular