Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

دروز اقلیت کی خود مختاری کی کوششیں قبول نہیں، احمد الشرع

دمشق: شام پر مسلط اسرائیل نواز صدر احمد الشرع نے دروز اقلیت کی خود مختاری کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کا اتحاد خون سے نہیں ہونا چاہیے۔ سرکاری ٹی وی پر ایک بیان میں احمد الشرع نے کہا کہ شام کو متحد کرنے کیلئے ہمارے سامنے ایک اور جنگ باقی ہے لیکن یہ کام خون اور فوجی طاقت سے نہیں افہام و تفہیم سے ہونا چاہیے کیونکہ شام جنگ سے تھک چکا ہے۔ انہوں نےکہا کہ میں شام کو تقسیم کے خطرے سے دوچار نہیں دیکھتا۔ کچھ لوگ شام کو تقسیم کرنے اور چھاؤنیاں قائم کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ ناممکن ہے۔
اسرائیل، امریکا، ترکیہ اور سعودی عرب کی مدد سے اقتدار پر قبضہ کرنے والے احمد الشرع نے کہا کہ کچھ جماعتیں علاقائی طاقت، اسرائیل یا دیگر ذرائع سے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہیں لیکن یہ ناممکن ہے۔ احمد الشرع نے اعتراف کیا کہ سویدہ میں فوج نے انسانی حقوق کی بہت سی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ ریاست کو تمام خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular