
ایتھنز: غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ ہونے والے مغارب صمود فلوٹیلا میں شامل کشتیوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنادیا گیا۔ جس کے نتیجے میں دھماکے ہوئے اور مواصلاتی نظام میں شدید خلل پڑا.
گلوبل صمود فلوٹیلا کی کمیٹی نے بتایا کہ متعدد ڈرونز سے کیمیکل اور نامعلوم اشیاء کشتیوں پر گرائی گئیں۔ جن سے مواصلاتی رابطہ معطل ہو گیا اور متعدد کشتیوں سے دھماکوں کی آوازیں آئیں۔ ہم اس وقت ان نفسیاتی کارروائیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ کمیٹی نے خبردار کیا کہ حملہ جنگی جرم اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انسانی حقوق کی جرمن کارکن اور فلوٹیلا کی رکن یاسمین آکار نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ پانچ جہازوں پر حملہ کیا گیا۔
ایک کشتی پر سوار پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ہمارا حوصلہ بلند ہے اور ہم غزہ پہنچ کر رہیں گے.


































