
واشنگٹن : بحر ہند میں ایک مشتبہ ڈرون نے اسرائیلی ارب پتی کے مال بردار جہاز پر حملہ کیا۔ امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق مالٹا کے جھنڈے والے جہاز کو بین الاقوامی پانیوں میں مثلث نما بم لے جانے والے ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ بارود سے لدے ڈرون کے پھٹنے سے جہاز کو نقصان پہنچا لیکن اس کا عملہ محفوظ رہا۔ کارگو جہاز سیمی سنگاپور میں واقع ایسٹرن پیسیفک شپنگ کی ملکیت ہے،جو اسرائیلی ارب پتی ایڈان اوفر کی کمپنی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیل کی ایک کمرشل کمپنی کے ملکیتی بحری جہاز گلیکسی لیڈر کو یمن کے حوثیوں نے قبضے میں لے لیا تھا۔


































