
دمشق: شام میں دو امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ عراق اور اردن کے ساتھ شام کی سرحدوں کے قریب التنف بیس پر ڈرون حملے اور شمالی دیر الزور کے دیہی علاقوں میں کونوکو بیس کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حمص گورنری میں واقع التنف بیس کو تین ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس اڈے پر امریکی فوجی دستوں کی آمد 2016 کے اوائل میں داعش سے لڑنے کے بہانے شام میں امریکی قیادت میں مداخلت کے دوران شروع ہوئی تھی۔ ابھی تک کسی فریق نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


































