
بیروت : صیہونی فوج نے دوسرے دن بھی لبنان پر وحشیانہ حملے کئے۔ شہری آبادیوں پر شدید بمباری سے مزید درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔ دو دن میں شہدا کی تعداد تین سو سے تجاوز کرگئی۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت ۔ عباسیہ قصبے۔ کفرہ، جمیجمہ۔ طائر۔ صیدا اور سیدون سمیت کئی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ یروت کے مضافات میں قاسمیہ پل کے قریب بھی شدید بمباری کی گئی۔ توپ خانے کی گولہ باری سے حاریس شہر کو نقصان پہنچا۔ متعدد شہدا کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال لایا گیا۔ بیروت کے علاقے تل الخیات پر حملے میں حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے سیکریٹری اور بھتیجے علی یوسف ہرشی شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے دریائے لیطانی پر گزرگاہوں اور حزب اللہ کے مبینہ ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔ حملوں میں حزب اللہ کے اعلی کمانڈر مہر قاسم حمدان سمیت دو سو مزاحمت کاروں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں پر درجنوں راکٹ داغ دئے۔ جنوبی لبنان کے شہر بنت جبیل میں اسرائیلی فوجیوں اور حزب اللہ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہے۔ حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا۔


































