Mon Oct 19, 2026

آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین

روزانہ کی خبریں

دنیا ہمیں نہ بتائے افغانستان کو کیسے چلانا ہے، طالبان امیر پہلی بار منظرعام پر

کابل : افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد طالبان امیر ملا ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ پہلی بارمنظرِ عام پرآگئے۔ وہ قومی جرگہ میں شرکت کیلئے پہلی بار دارالحکومت کابل پہنچے۔ انہوں نے ایک گھنٹے تک جرگےسے پشتو میں خطاب کیا جسے صرف سرکاری ریڈیو پر نشر کیا گیا۔ ملاہیبت اللّٰہ اخوندزادہ نے حکومت کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ملک میں مکمل اسلامی نظام نافذ کریں۔ دنیا طالبان کو یہ بتانا بند کر دے کہ افغانستان کو کیسے چلانا ہے؟ انہوں نے شرعی قوانین پر اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب اسلامی ریاست کا یہ واحد نمونہ ہے۔ دنیا ہمارے معاملات میں مداخلت کیوں کر رہی ہے؟وہ کہتے ہیں تم یہ کیوں نہیں کرتے، تم ایسا کیوں نہیں کرتے؟ دنیا ہمارے کام میں مداخلت کیوں کرتی ہے۔ ہیت اللہ اخوندزادہ مشکل سے ہی قندھار، جہاں سے طالبان تحریک شروع ہوئی، سے باہر نکلتے ہیں۔ ان کی ایک تصویر اور تقریروں کی ریکارڈنگز کے علاوہ ان کا ڈیجیٹل دنیا میں کوئی نام و نشان نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular