
GAZA CITY, GAZA – AUGUST 13: Enes al-Sharif, the Gaza correspondent for the Qatar-based Al Jazeera television, who is targeted by Israeli Army Spokesperson Avichay Adraee, reports on the events in Gaza City, Gaza on August 13, 2024. (Photo by Dawoud Abo Alkas/Anadolu via Getty Images)
غزہ : اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے الجزیرہ نیوز کے نامہ نگار و خصوصی رپورٹر انس الشریف کی شہادت کے بعد رواں سال چھ اپریل کو لکھا گیا ان کا آخری پیغام (وصیت نامہ) سامنے آگیا۔ انس الشریف نے لکھا تھا کہ اگر میں مر جاؤں تو اپنے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے مروں گا۔ انس الشریف نے لکھا کہ اگر یہ الفاظ تم تک پہنچیں تو جان لو کہ اسرائیل مجھے قتل کرنے اور میری آواز خاموش کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اللہ جانتا ہے کہ میں نے اپنی پوری کوشش اور تمام قوت صرف کی تاکہ اپنے لوگوں کا سہارا اور آواز بن سکوں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں فلسطین کو تمہارے سپرد کرتا ہوں جو مسلم دنیا کا تاج ہے۔ دنیا کے ہر آزاد انسان کی دھڑکن ہے۔
انہوں نے لکھاکہ میں اس کے عوام اور اس کے مظلوم و بے گناہ بچوں کو تمہارے سپرد کرتا ہوں جنہیں نہ خواب دیکھنے کا وقت ملا اور نہ ہی امن و سلامتی میں جینے کا۔ ان کے معصوم جسم اسرائیلی بموں اور میزائلوں کے ہزاروں ٹن وزن تلے کچلے گئے۔ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر دیواروں پر بکھر گئے۔ انس الشریف نے لکھا کہ میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ زنجیریں تمہیں خاموش نہ کر سکیں اور نہ ہی سرحدیں تمہیں روک سکیں، زمین اور اس کے عوام کی آزادی تک تم پُل بنو، یہاں تک کہ عزت اور آزادی کا سورج ہمارے چھنے ہوئے وطن پر طلوع ہو۔


































