Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

مطلقہ مسلم خواتین بھی نان نفقہ کا پورا حق رکھتی ہیں، بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی : مسلم شہری کی اپنی مطلقہ کو نان نفقہ نہ دینے کی درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے کہ مسلمان طلاق یافتہ خواتین بھی ملکی قوانین کے تحت نان نفقہ کا پورا حق رکھتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محمد عبد الصمد نامی شہری کی جانب سے دائر کیے گئے اس اہم کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جج آگسٹین جارج مسیح اور جسٹس بی وی ناگارتھنا نے کی۔ یاد رہے کہ مدعی نے قبل ازیں فیملی کورٹ کے مطلقہ کو ماہانہ نان نفقہ ادا کرنے کے حکم کے خلاف پہلے اپنی ریاست تلنگانہ کی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم کورٹ نے مداخلت سے معذرت کرلی تھی۔ بعد ازاں محمد عبدالصمد اپنی عرضی لے کر سپریم کورٹ پہنچے تاہم عدالت عظمیٰ میں بھی اس کیس کو خارج کردیا۔ سپریم کورٹ کے ججز نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ نان نفقہ کا ملکی قانون تمام شادی شدہ خواتین پر لاگو ہوتا ہے چاہے ان کا مذہب کوئی بھی ہو۔ جسٹس بی وی ناگارتھنا نے ریمارکس دیے کہ کچھ شوہر نہیں جانتے کہ بیوی گھر کی معمار ہوتی ہے۔ وہ جذباتی اور مالی طور پر شوہر پر انحصار کرتی ہے۔ جج کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی مردوں کو گھر بنانے والی عورت کے کردار کی قربانی کو پہچاننا ہوگا.

مزید پڑھیے

Most Popular