
کراچی: آئی جی سندھ نے ماتحت افسران کو ہدایت کی ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مذہبی منافرت پر مبنی وال چاکنگ، پوسٹرز، نعروں کو فوری طور پر مٹایا جائے، چاکنگ مٹانے کے لیے تمام رینج، زونز ،ڈسٹرکٹ کی سطح پر موٹرسائیکل اسکواڈ تشکیل دیا جائے، موٹرسائیکل اسکواڈ کو وال چاکنگ مٹانے کے لیے وائٹ واش، اسپرے، برش فراہم کیۓ جاٸیں، آئی جی سندھ نے کہا کہ اسپیل برانچ کا سپروائزر افسر بھی مقامی سطح پر مزہبی منافرت پر مبنی وال چاکنگ یا پوسٹرزر کو ہٹانے کے لۓ انتظامات کو یقینی بناٸیں.


































