Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں

تہران: ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکیں۔انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں کہا کہ کافی کشیدگی ہو چکی ہے۔ اب اسے روکنے کا وقت ہے۔ امن اور سفارت کاری کو غالب ہونا چاہیے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے نے ایران اور اسرائیل سے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی میں کمی، تمام تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔
ادھر برطانیہ کے وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے صیہونی ہم منصب نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطے میں ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بھی شدید تحفظات سے آگاہ کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی نیتن یاہو سے رابطہ کرکے ایرانی حملوں کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular