Fri Oct 23, 2026

یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی یمنی فوج کی پیشقدمی، تعز کے 11 اضلاع سے سعودی ملیشیا کو نکال دیا گیا ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر

روزانہ کی خبریں

وسط مدتی انتخابات میں ناکامی پر ری پبلکنز پارٹی میں اختلافات

واشنگٹن : امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ناکامی پر سابق صدر ٹرمپ کی ری پبلکنز پارٹی میں پھوٹ پڑگئی۔ ری پبلکنز رہنماؤں نے شکست اور ناقص کارکردگی کا ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹہرادیا۔ تین سینیٹرز نے پارٹی قیادت کو خط لکھ کر اگلے ہفتے ہونیوالے پارٹی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہم سب مایوس ہیں کہ ایک سرخ لہر عمل میں نہیں آ سکی۔ ضرورت ہے کہ 2024 کے صدارتی الیکشن میں اپنے امکانات کو بہتر بنانے سے متعلق سنجیدہ بات چیت کی جائے۔ میسوری سے سینیٹر جوش ہولی نے ٹویٹ کیا کہ پرانی جماعت مرچکی ہے۔ اسے دفنانے کا وقت آگیا ہے۔ نیو ہیمپشائر کے گورنر کرس سنونو نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اگلے ہفتے دوسری بار صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان ایک خوفناک خیال ہوگا۔ سینیٹر بل کیسسڈی نے کہاکہ سابق صدرسے قریبی امیدواروں نے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میری لینڈ کےگورنرلیری ہوگن نےکہا کہ جوبائیڈن کی غیر مقبولیت کی وجہ سے انتخابات میں واضح کامیابی ملنی چاہئے تھی لیکن یہ لگاتار تیسرا الیکشن ہے جس کا نتیجہ ہمیں ٹرمپ کی وجہ سے بھگتنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular