
کراچی : پاراچنار کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی ، لاہور ، کوئٹہ، پشاور سمیت کئی شہروں میں دھرنے جاری ہیں۔ دھرنوں میں خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہے۔ کراچی میں سرد موسم کے باجود نمائش چورنگی پر علمائے کرام اور مومین نے دھرنا دے رکھا ہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ سخت سردی میں ماوں بہنوں کے ساتھ پاراچنار کے مظلوموں کی حمایت میں بیٹھے ہیں۔ ملک گیر پر امن احتجاج جاری ہے پاراچنار کی عوام کو انصاف دیا جائے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تاحال دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہیں کیا۔ سکیورٹی کے نام پر راستوں کی بندش کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے۔


































