
کراچی :پاراچنار کے مظلوم مومنین سے یکجہتی کیلئے کراچی میں بھی دھرنا جاری ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر مومنین کی بڑی تعداد نمائش چورنگی پر دھرنا دیکر بیٹھ گئی. دھرنے میں بزرگ عالم دین خطیب اہل بیتؑ علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ شیخ محمد صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ ملک عباس، مولانا سید کامران عابدی رہنما شیعہ علماء کونسل سمیت دیگر علماءِ کرام و عوام کی بڑی تعداد سخت سردی کے موسم کے باوجود قومی و ملی غیرت و بیداری کے ساتھ شریک ہیں۔
ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پاراچنار کے مومنین کا دھرنا جاری ہے. ترجمان ایم ڈبلیو ایم کراچی نے عوام سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔


































